دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ شیڈول میں تبدیلی

دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ شیڈول میں تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی، پہلا مرحلہ 20 جون کی بجائے 22 جون کو ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کی تاریخ اعلان جلد کیا جائے گا۔قومی کرکٹرز کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹ کی تاریخ 20 جون تھی، ذرائع کے مطابق اب ان تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلی ٹیسٹنگ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور میں 22 جون کو ہو گی۔دوسرا مرحلہ 25 جون کو تھا لیکن دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا امید ہے کہ آج یا کل تک انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے مکمل شیڈول جاری کردیا جائے گا۔