تین سال قبل آج کا دن زندگی کا بہترین دن تھا،عامر

تین سال قبل آج کا دن زندگی کا بہترین دن تھا،عامر

  

جوہانسبرگ(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد عامر کے شاندار باؤلنگ اسپیل کی تعریف کردی۔سمچیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو محمد عامر نے آج اس ناقابل فراموش کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تین سال قبل آج کا دن اْن کی زندگی کا بہترین دن تھا۔محمد عامر کی شاندار پرفارمنس کی سرفراز احمد نے بھی تعریف کی۔عامر کے اس ٹوئٹ پر ساتھی کھلاڑیوں نے تو ردعمل دیا ہی لیکن ساتھ ہی ہیڈ کوچ بھی عامر کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ ابتدائی اوورز میں ہی جتوادیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -