پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود، اوشناء سہیل

    پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود، اوشناء سہیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملک کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جس کومنظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اسی طرح سے اس کھیل کو ہم ملک میں پروان چڑھاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی ٹینس کا شو ق تھا او ر خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی کھیلا ہے پاکستان کانام روشن کرنے کی کوشش کی اور اس میں مجھے بہت کامیابی بھی ملی ہے محنت کا سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی ایونٹس اس وجہ سے منسوخ کردئیے گئے ہیں مگر خوشی اس بات کی ہے کہ ہم ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی طرف آرہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جلد ہی مکمل طور پر شروع ہوجائے گا اور ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہوجائیں گی میری خواہش ہے کہ میں جلد ہی کورٹ میں واپس آؤں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کروں پاکستان ٹینس فیڈریشن بہت اچھے طریقہ سے کام کررہی ہے بس حالات درست ہونے کے بعد پاکستان میں ٹینس کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد ہونا بہت ضروری ہے اس سے کھیل کو فروغ ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -