لاک ڈاؤن کے باوجود: ہاکی کھلاڑیوں کی تربیت جاری ہے، خواجہ جنید

لاک ڈاؤن کے باوجود: ہاکی کھلاڑیوں کی تربیت جاری ہے، خواجہ جنید

  

لاہور(افضل افتخار)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجو د پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے اقدامات کرے اس لئے اس دوران بھی ان کی تربیت میں مصروف ہیں گزشتہ روز کھلاڑیوں کے لئے لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں آن لائن لیکچر ز دئیے گئے جس سے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں پتہ نہیں کب تک معطل رہتی ہیں مگر کھلاڑیوں کو فٹ رہنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے وہ مستقبل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں جن پر عملدر آمد کیا جائے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور ہم ان پر محنت کررہے ہیں امید ہے کہ ہاکی ٹیم مستقبل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی انہوں نے کہا کہ وائرس کے باعث پوری دنیا میں ہی کھیلوں کی سر گرمیاں شدید متاثر ہوئیں ہیں مگر اچھی با ت یہ ہے کہ اب دنیا نے کھیلوں کی طرف آنا شروع کردیا ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ؎

کیونکہ کھلاڑیوں کی زندگیاں سب سے پہلے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -