آئر لینڈ، میکسیکو، ناروے اور بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پررکن منتخب

آئر لینڈ، میکسیکو، ناروے اور بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پررکن ...

  

نیویارک(آئی این پی)بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر رکن منتخب ہو گیا،بھارت کو اقوام متحدہ کے 192میں سے 184 ممالک نے ووٹ دئیے جس کے بعد بھارت یکم جنوری 2021سے 31دسمبر 2022تک کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کو اقوام متحدہ کے 192میں سے 184ممالک نے ووٹ دئیے۔آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے بھی غیر مستقل نشست پر سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت 1950، 1967، 1972، 1977، 1984، 1991اور 2011میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔دوسری جانب ترکی کے ولکان بزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

رکن منتخب

مزید :

صفحہ اول -