مہنگی چینی کی فروخت پر 7دکاندار گرفتار، ہزاروں روپے جرمانہ

  مہنگی چینی کی فروخت پر 7دکاندار گرفتار، ہزاروں روپے جرمانہ

  

لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 319 انسپکشنز کی گئیں اور41 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور41 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیاجبکہ07 افراد کو حراست میں لیا گیا اور67 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -