مراد علی شاہ نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا،اعجاز چودھری

مراد علی شاہ نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ ردِعمل میں کہاہے کہ ووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے،مراد علی شاہ جھوٹ بولنے سے باز آجائیں، سندھ کی مظلوم عوام پر پیپلزپارٹی نے کئی دہائیوں سے قبضہ کرکے ان کے حقوق غضب کررکھے ہیں

، سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں ہیں، زرداری کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے پیپلزپارٹی آج اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے،زرداری خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹا ہے، سندھ کا وزیراعلیٰ ایک ناکام، نااہل اور بدیانت ٹولے کا اعلیٰ کارہے

 ، مراد علی شاہ کو شرم آنی چاہئے کہ وہ کس منہ سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت پر تنقید کررہے ہیں، بلاول زرداری اور مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ کے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، سندھ کی عوام بے یارومدگار ہے جنہیں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے زیادہ احساس پروگرام کا پیسہ سندھ کی مظلوم اور حق دار عوام کو دیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے میں دن رات ہمہ وقت کوشاں ہیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -