لوڈشیڈنگ نے تبدیلی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا،اشرف بھٹی

لوڈشیڈنگ نے تبدیلی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے تبدیلی سرکار کی نام نہاد گڈ گورنینس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے عوام کنٹینر والے اس لیڈر کو یاد کررہے ہیں جو کہا کرتا تھا کہ مجھے حکومت مل گئی تو پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی مگر قوم نے دیکھا کہ ایسا نہ ہوا بلکہ پرانے پاکستان عوام کو سہولیات میسر تھیں۔

آج وہ بھی ان سے چھن چکی ہیں اور اب تو پی ٹی آئی کے ورکرز بھی پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں اور اپنی جماعت کی حکومت سے دن رات نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

ثابت ہو گیا ہے کہ ان کے پلے کچھ نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -