حضور پاک ؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی منظوری خوش آئند،علماء

حضور پاک ؐ کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی منظوری خوش آئند،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹراحمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا غلام یاسین صدیقی، مولانا افتخار اللہ شاکرنے نے سندھ اسمبلی میں حضورؐکے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی لکھنے اور بولنے سے متعلق قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی نیک شگون قرار دیا۔


،انہوں نے سندھ صوبائی اسمبلی کے پورے ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ لازمی طور پر خاتم النبیین لکھنے کی تاریخی قرارداد منظور کر کے 1974 کی قومی اسمبلی کی یاد تازہ کردی، قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی اور شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا ذریعہ بنے گی