تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ قابل مذمت ہے،جواد احمد

تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ قابل مذمت ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن سوچ قرار دے دیا،تعلیم اور انصاف بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ تھا جس سے مکمل انخراف کیا جارہا ہے،سرکاری جامعات کو خود مختاری دینے سے سینڈیکیٹ فیسوں میں اضافہ کردیتی ہے جو طلباء کے مفاد کے منافی اقدام ہے۔

،کرونا اور ٹڈی دل سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کو وفاقی اور صوبائی بجٹ میں نظر انداز کرکے ان کی حوصلہ افزائی نہ کرنا دکھ کی بات ہے جس کی برابری پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے طلباء سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -