پٹرول بحران: نجی کمپنیوں کیساتھ پی ایس او کے بیشتر پمپ بھی بند

پٹرول بحران: نجی کمپنیوں کیساتھ پی ایس او کے بیشتر پمپ بھی بند

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)قلت ختم ہونے کے بعد پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ پی ایس او کے بیشتر پمپس بھی بند ہیں۔شہر میں گزشتہ رات سے پٹرول کی سپلائی معطل، جی ٹی روڈ، سلطان پورہ، باغبانپورہ، شاد باغ، عامر روڈ، داروغہ والا اور بند روڈ کے متعدد پٹرول پمپس بند ہو گئے۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ڈپوز سے سپلائی بحال نہ ہونے پر شام تک صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت فوری دور کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -