لیسکو کی اقبال ٹاؤن،رائیونڈ اور علی رضا آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

لیسکو کی اقبال ٹاؤن،رائیونڈ اور علی رضا آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

  

لاہور(پ ر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای محمد نعیم کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے اقبال ٹاؤن، رانا ٹاؤن، علی رضا آباد، رائیونڈ، شاہ پور اور انجینئرنگ ٹاؤن سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران کل 1056کنکشن چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ31 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای محمد نعیم کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 01 میٹر بوگس، 03 میٹر برنڈ،01میٹر ڈیڈ سٹاپ،05ڈسپلے واش،03میٹر پی ڈسک رننگ تھے۔

،02ٹلٹڈ سٹاپ، 03میٹر ارتھ سسٹم کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے56,233یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے اور مقدمات کیلئے درخواستیں دیدی گئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -