چائنہ نے ہندو سامراج کو بدترین شکست سے دوچار کیا

چائنہ نے ہندو سامراج کو بدترین شکست سے دوچار کیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ لداخ پر بھارت کی بدترین پسپائی اور چائنہ نے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لے کر ہندو سامراج کوبدترین شکست سے دوچار کیا۔ مودی سرکار کی آئے روز گیڈر بھیبکیوں کو چینی فوج نے سرِ عام ننگا کردیا ہے۔ چینی قوم نے نہایت جرات اور دلیری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔

 چینی قوم کے جفاکش اور مضبوط اعصاب کے مالک ہونے کا ایک زمانہ شاہد ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی پاکستان کے غیو ر عوام کی طرف سے چینی قوم کے جذبے، ہمت اور اولوالعزمی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -