تحریک انصا فنے ملک کو معاشی طور پر بد حال کیا،سجاد نذیر

تحریک انصا فنے ملک کو معاشی طور پر بد حال کیا،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ دو سالوں میں جس طرح سے معاشی طور پر پی ٹی آئی نے ملک کو بد حال کیا ہے ملک میں ہر طرف مہنگائی کا راج کیا ہے اس کے بعد اب پی ٹی آئی کا جو تھوڑا بہت سیاسی اور نظریاتی ورکر تھا وہ تو پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ چکا ہے مگر جو پی ٹی آئی کا نفسیاتی ورکر ہے جو اب بھی نااہلوں کے ٹولے سے کسی بہتری کی امید لگائے بیٹھا ہے وہ اب بھی ان کے ساتھ ہے۔
لیکن جلد ہی پی ٹی آئی کا یہ نفسیاتی ورکربھی اس جماعت کا ساتھ چھوڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھا تو کہتا تھا کہ اس کو حکومت نہیں ملی اب حکومت مل گئی ہے تو کہتا ہے کہ اس کو لوگ اچھے نہیں ملے ہیں جلد ہی وہ یہ کہے گا کہ اس کو کرنا کچھ نہیں آتا لہذا اس کو معاف کردیا جائے مگر اب اس کو معافی نہیں ملے گی اس نے پاکستان کو معاشی طور پر جو نقصان پہنچایا ہے اس کواس بات کو جواب دینا ہی پڑے گا۔