آرٹسٹ فنڈمیں 75کروڑ کا اضافہ اچھا فیصلہ ہے،سہیل بخاری

آرٹسٹ فنڈمیں 75کروڑ کا اضافہ اچھا فیصلہ ہے،سہیل بخاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی اور معروف ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈز کی رقم 25کروڑ سے ایک ارب روپے کرنے پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو اظہار تشکر کا خط ارسال کیا ہے۔ پیر سید سہیل بخاری نے صدر پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کیلئے یہ اقدام آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے، کیبنٹ ڈویڑ ن جو صوبائی کمیٹیاں بنائیں ان میں شوبز سے وابستہ اداکاروں اور دیگر شخصیات کو رکن بنائیں تاکہ فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد اس فنڈز سے صحیح استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -