منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم سروس کاآغاز

منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم سروس کاآغاز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) منہاج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی میں ATM سروسز کا آغاز کردیا۔ اے ٹی ایم مشین کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،مینجر آپریشن میزان بینک بابر چوہدری،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) سلمان جہانگیر،ڈائریکٹر فنانس عبدالرحما ن نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم مشین کی تنصیب بلاشبہ ایک مستحسن اقدام ہے جس سے نہ صرف طلبہ بلکہ یونیورسٹی کا دیگر سٹاف اور اساتذہ بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے طلبہ اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کے لئے نجی سیکٹر میں سب سے پہلے طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز اور بعد ازاں آن لائن امتحانات کامیابی سے جاری ہیں اور بلاشبہ اس کا سہرا وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی قائدانہ صلاحیتوں کو جاتا ہے جن کی سربراہی میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس،شعبہ امتحانات اور شعبہ آئی ٹی کے ماہرین نے شب و روز انتھک محنت سے اس مشکل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اس حوالے سے متعلقہ شعبہ جات اور سینئر افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی منہاج یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں طلبہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے(FINJA) کے تعاون سے موبائل ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے جس سے طلبہ باآسانی اپنے متعلقہ بنک اکاونٹ سے اس ایپلیکیشن کے ذریعے فیس کی ادائیگی کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور حکومت پاکستان کی جانب سے دئیے گئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اور جراثیم کش سپرے سے یونیورسٹی میں صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور حکومت پاکستان کی جانب سے کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور یونیورسٹی میں شجر کاری سے یونیورسٹی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عمل جاری ہے۔اے ٹی ایم مشین کی افتتاحی تقریب میں کنٹرولر شعبہ امتحانات صبیح صلاح الدین،اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے علی محی الدین اور ضیااللہ نیازی نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -