ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن،تعمیرات مسمار

  ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن،تعمیرات مسمار

  

لاہور (پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرمیٹر و پولیٹن پلاننگ ونگ کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے غیر قانونی پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں کارروائی کر کے زیر تعمیر سڑکیں، سوسائٹی آفس اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا، دونوں سکیمیں لاہور کے 2016 کے ماسٹر پلان اور ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں بنائی جا رہی تھیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ بشری نصیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر وجاہت علی نے کی۔ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے عملے نے کیو بلاک جوہر ٹاؤن میں واقع پلاٹ نمبر950 ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے پانچ مرلے رقبے کے اس پلاٹ پر غیر قانونی مکان تعمیر کرکے قبضہ کیا گیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -