جامعہ اشرفیہ کے علماء کا طارق عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا طارق عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اورناظم حافظ اسعد عبید نے طارق عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غریب پرور انسانیت دوست، انتہائی بااخلاق، اسلام اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والے انسان تھے وہ ہمارے ساتھ ادارہ انجمن حمایت اسلام لاہور میں بطور ممبر کام کرتے رہے ان کو خدمت خلق، انسانیت سے محبت، تھی۔
یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت کے لیے شب و روز مصروف عمل پایا ان کی وفات سے ملک انسانیت دوست، غریب پرور اور ایک عظیم محب وطن شخصیت سے محروم ہوگیا انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔