نئے مالی سال کا بجٹ انتہائی مایوس کن ہے،یاسر نصیر
لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہو رکے جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ موذی وباء کے خوفناک پھیلاؤ میں مخدوش کاروباری حالات، مخدوش معاشی حالات میں عوامی امنگوں کے برعکس نئے مالی سال کا بجٹ انتہائی مایوس کُن ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عام آدمی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
مہنگائی، بے روزگاری، کاروباری بندشوں کے باعث غریب کا چولہا بجھ رہا ہے۔