بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا وظیفہ بحال کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا ماہانہ وظیفہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظیفے کے بجٹ میں بھی کٹ لگا دیا۔ شہبازشریف کے دور حکومت میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو وظیفہ دینے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔
پروگرام سے سینکڑوں بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے تک وظیفہ دیا جاتا تھا۔ اس پروگرام کے تحت 70 ہزار سے زائد بچوں کو رجسٹر ڈ کیا گیا تھا۔ اب پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی ہے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا ماہانہ وظفیہ فوری بحال کیا جائے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے مختص رقم کو بڑھایا جائے۔