عوام زندگیوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں،ثانیہ کامران

عوام زندگیوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاہے کہ عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں، احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی کورونا وائرس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی براہ راست مدد کی ہے۔

جو ریاست مدینہ کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا محور و مرکز عام آدمی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی تمام پالیسیاں کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -