لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر شہزادہ جواد کامران کو منیجر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن کا اضافی چارج دے دیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا ارم ایمن سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عمر مجید کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں ون ونڈو سیل پر میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کا فوکل پرسن کر دیا ہے۔ تقریری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقرا یوسف کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر مقبول کو تبدیل کر کے اسٹریٹیجک پالیسی یونٹ میں تعینات کردیا ہے۔

تقرری کے منتظر چیف ڈرافسمین محمد رفیق کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -