تحریک لبیک کا مولانا عبدالتواب صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تحریک لبیک کا مولانا عبدالتواب صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مناظر اسلام حضرت مولانا محمد عبد التواب صدیقی قدس سرہ العزیز کے لیے تقریبِ ایصال ثواب اور تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی نے کی جبکہ استاذ العلماء صاحبزادہ محمد مبشر رسول صدیقی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: حضرت علامہ محمد عبد التواب صدیقی باطل کے سامنے حق کی چٹان تھے۔

تقریب میں علامہ محمد ذوالفقار جلالی، مفتی محمد عبد الکریم جلالی، محمد ظفر اقبال جلالی، محمد زاہد عمران جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -