کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1735دکانیں اور گاڑیاں بند

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1735دکانیں اور گاڑیاں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1735 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 327 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 73 دکانوں کو سیل کیا گیاجبکہ خلاف ورزی پر 154 گاڑیوں کو بند کیا گیا.۔انہوں نے کہا کہ87 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔