گرمی بڑھتے ہی برف کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ

گرمی بڑھتے ہی برف کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برف کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ جوس، شربت، اور قلفی فروش زیادہ برف خریدنے لگے، دکاندار شہریوں سے من مانے نرخ وصول کرنے لگے۔ برف کے فی بلاک کی قیمت میں 200 جبکہ فی پٹی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا، فی بلاک، 800 کی بجائے 1000 روپے کا ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں برف کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔جوس فروش کا کہنا ہے کہ گرمی میں برف مہنگی ملتی ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث 40 فیصد کارخانے چل رہے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن میں گھروں میں فری ڈلیوری بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -