سنٹرل پنجاب کو تحریک انصافکا قلعہ بنائیں گے،سلمان ظفر
لاہور(پ ر)انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر سلمان ظفر پارٹی آفس میں سیکرٹری انفارمیشن نشتر ٹاؤن چوہدر ی محسن مزمل نے ملاقات کی اور سلمان ظفر کو صدر انصاف لیبرونگ بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر سلمان ظفر کا کہنا تھا کہ سنٹرل پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے اور گراس روٹ سطح تک پارٹی مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
، تحریک انصاف ملک کی سب بڑی سیاسی جماعت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملک درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں سلمان ظفر کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کے فیصلے میں سنٹرل پنجاب لیبرونگ کے جنرل سیکرٹری طاہر اقبال چوہدری کو فوری طور پر تنظیمی کام سے روک دیا گیا اور12 جون کے بعد سنٹرل پنجاب انصاف لیبرونگ کے طاہر اقبال چوہدری کے دستخط سے ہونے والے تمام نوٹیفیکشن کالعدم قرار دے دیئے گئے، عہدیداران نے سلمان ظفر پربھرپور اعتماد کااظہار کیا۔