لاہوریوں کو جاہل کہنے پر یاسمین راشد استعفیٰ دیں،عظمیٰ بخاری

لاہوریوں کو جاہل کہنے پر یاسمین راشد استعفیٰ دیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کے استعفے کا مطالبہ،یاسمین راشد مزید اپنے عہدے پر رہنے کی اہل نہیں رہی۔یاسمین راشد بطور وزیر صحت پنجاب ایک ناکام اور نالائق وزیر ثابت ہوئی ہیں۔عمران خان نے پہلے لاہوریوں کو گدھا کہا اب یاسمین راشدنے لاہوریوں کو جاہل کہہ دیا ہے۔تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے قوم کی تذلیل اور ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ایسے لوگوں کا ملک پر مزید مسلط رہنا ملک و قوم کیلئے خطرے کا باعث ہے۔جہالت اور تنگ نظری میں ڈوبی پی ٹی آئی جاہلوں کا مجمع ہے۔سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ اپنے کارکنوں کیلئے شعور اور رہنمائی کا باعث ہوتی ہیں۔لیکن تحریک انصاف نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور گالم گلوچ برگیڈ بنانے میں اولین کردار اد ا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ہر طبقے کی دل آزاری کی ہے۔اقلیتیں،صحافی،فنکار،سیاستدان اور بزنس مین سمیت ہر طبقے کو پی ٹی آئی نے ٹارگٹ کیا ہے۔بی این پی مینگل کے بعد دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہو گا۔پی ٹی آئی کی ہر ذلت،ناکامی اور نالائقی اتحادیوں کے کھاتے میں بھی شامل ہو رہی ہے۔اتحادی جماعتوں میں کچھ باشعور لوگ ہیں ان کو جلد از جلد کوئی فیصلہ کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -