جے یو آئی کے سربراہ نے مجلس عاملہ کے اجلاسوں کی اجازت دے دی

جے یو آئی کے سربراہ نے مجلس عاملہ کے اجلاسوں کی اجازت دے دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاسوں کی ہر سطح اجازت دے دی، تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے مجلس عمومی اور مجلس شوریٰ کے اجلاسوں پر پابندی برقرار رکھی ہے یہ باتیں جے یو آئی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے بتا یا کہ مولانا نے اجلاس میں ایس او پیز کی پابندی کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے بتا یاکہ جے یو ا?ئی عاملہ نے 18ویں ا?ئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور فیصلوں کا اختیار مولانافضل الرحمن کو دے دیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ مر کز ی مجلس عاملہ نے پارٹی کی شکایات کے ازالے کے لیئے مولانا عبد القیوم ہالیجوی کی سر براہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مولانا محمد امجد خان،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی کمیٹی کے رکن ہوں گے مجلس عاملہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے خوف کی صورتحال کی فضاء ختم کرنے پر زور دیا اور کرونا سے جاں بحق ہونے والو ں کے غسل اور تجہیز وتکفین کی ورثا کو اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا اور ملک بھر میں کرونا ٹیسٹ فری کرنے کا مطالبہ کیا۔مر کزی مجلس عاملہ نے ملکی معاشی صورتحال گہری تشویش کا اظہار کیا مرکزی مجلس عاملہ نے بے روزگاری میں اضافے کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسی قرار دیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -