پنجاب میں ہسپتالوں کی تعداد کم اور سہولیات کا فقدان ہے،جاوید قصوری
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی تعداد کم اور سہولیات کا فقدان ہے۔حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کسی نئے ہسپتال کے لئے کوئی فنڈ نہیں رکھا۔پنجاب میں حکومت لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں میڈیکل سٹی کے قیام کو بجٹ میں شامل کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے بانٹنے اور لنگر خانے کھولنے سے غربت کا خاتمہ نہیں ہو گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔تعلیم اور ہنر کو عام کیا جائے۔
فیکٹریاں اور کارخانے قیام کئے جائیں۔ افسوناک امر یہ ہے کہ وفاق اور پنجاب کے بجٹوں میں ایسا کوئی پلان نہیں۔