ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ کیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے پیراگون لاک ڈاؤن کردہ علاقے کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے لاک ڈاؤن کردہ علاقے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ہیلتھ ٹیموں نے علاقے میں ڈینگی سروئلنس اور رہائشیوں کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے سکریننگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔ایم سی ایل جراثیم کش سپرے بھی جاری رکھے ہوئے ہے اورٹائیگر فورس رضاکار ہیلتھ ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ ریونیو سٹاف ڈیٹا گیدرنگ، گھروں میں رہنے والے خاندانوں کے کوائف اور ہر ممکنہ تعاون کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور لاک ڈاؤن کردہ علاقوں میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے لاک ڈاؤن کردہ علاقے گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا۔خلاف ورزی پر دو ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔صوفی فوڈز ہیڈ آفس بھی سیل کر دیا گیا ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ سیل خلاف ورزی کی صورت میں کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور لاک ڈاؤن کردہ علاقوں میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 469 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور42 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور10 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔27 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -