پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام شعبوں کو ریلیف دیا،عارف مشتاق

پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام شعبوں کو ریلیف دیا،عارف مشتاق

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری انفارمیشن و سنگھ پورہ منڈی کے چیئرمین رانا عارف مشتاق نے کہاہے کہ مشکل معاشی حالات میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا وزیراعظم کی معاشی ٹیم کا شاندار کارنامہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا

ہے،تنقید کرنے والے احمق ہیں، جو کہ ملک وقوم سے کھلی دشمنی پر اتر آئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے، یہ دونوں کبھی بھی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھیں، انہیں اقتدار میں آنے اور ملک کو لوٹنے کے سواکوئی دوسرا کام نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -