اداکارہ یسری خان نے سالگرہ سادگی سے منائی

  اداکارہ یسری خان نے سالگرہ سادگی سے منائی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ یسریٰ خان کی سالگرہ،تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی،صرف فیملی ممبرز کی شرکت ماڈل و اداکارہ یسریٰ خان نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز کراچی میں اپنی فیملی کے ہمراہ منائی سالگرہ کی تقریب میں ان کی فیملی کے افراد شریک ہوئے۔ یسریٰ خان نے بتایاکہ انہیں بہت دکھ ہورہاہے کہ انہوں نے اس بار اپنی سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ منائی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات اور کرونا وباء کے پیش نظر انہیں اپنی تقریب کو سادگی سے منانا پڑا۔

ور کسی دوست یا شوبز کے کسی فرد کو نہیں بلا سکیں جس کا انہیں افسوس ہے۔یسریٰ خان نے کہاکہ چلو کوئی نہیں اگلے سال انشا ء اللہ وہ اپنی سالگرہ اتنی دھوم دھام سے منائیں گی جس طرح پہلے مناتی آئی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا اور فیملی کے افراد نے انہیں تحائف دئیے۔

مزید :

کلچر -