شائقین کو قلفی دیکھنے میں مزہ آئے گا،ہدایتکار سلیم کریم

شائقین کو قلفی دیکھنے میں مزہ آئے گا،ہدایتکار سلیم کریم

  

لاہور(فلم رپورٹر)اس بار شائقین کو”قلفی“ دیکھنے میں مزہ آئیگا ان خیالات کا اظہار سینئیر ہدایتکار سلیم کریم نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلفی تیارکرنے کیلئے ہرقسم کے لوازمات کو بھرپور طریقے سے استعمال کررہا ہوں جس میں فلم کی پوری کاسٹ، میری ٹیم و مصنف اپنے حصے کا مکمل کردار اداکررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جو فلم سینما پر لگ کے ٹیلی فلم لگے اسکو زبردستی فلم ثابت کرنے سے انڈسٹری نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں فلم کامیاب و ناکام ہونا الگ بات ہے مگر فلم فلم لگنی چاہئے جو سینما کے موجودہ معیار کی ہو نہ کہ ٹیلی ویژن کیونکہ فلم اور ٹی وی کا مزاج الگ الگ ہے۔

نہ ٹی وی کا ڈرامہ بڑے پردے پر اچھا لگتا ہے اور نہ فلم چھوٹی اسکرین پر ماضی کے حوالے سے اتنا کہونگا کے ایک وقت تھا کہ پڑوسی ملک ہماری پوری کی پوری فلمیں گانوں سمیت کاپی پیسٹ کرلیا کرتے تھے پھر جب ہماری انڈسٹری کی بااگ ڈور غیر تعلیم یافتہ اور نہ تجربہ کار لوگوں کے ہاتھوں میں آنا شروع ہوئی تو ہماری فلمیں زوال ہوتی گئی مگر اب ہماری فلموں کا سنہرہ دور نئی روشنی کے ساتھ آہستگی سے ابھررہا ہے

مزید :

کلچر -