طارق عزیز پر خصوصی پروگرام "تیری آواز گونجتی ہے فضاؤں میں " نشر

طارق عزیز پر خصوصی پروگرام "تیری آواز گونجتی ہے فضاؤں میں " نشر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے اپنے قومی نشریاتی رابطے پر صحافت، ادب، فلم اور سیاست کی نمایاں ہستی طارق عزیز کے یوم وفات پر خصوصی پروگرام "تیری آواز گونجتی ہے فضاؤں میں " نشر کیاجس کے رائٹر اور پروڈیوسر مدثر قدیر،راوی نزاکت شکیلہ، تدوین کار سید عبدالماجد علی اور فوزیہ سلطانہ تھیں۔ پروگرام کی خاص بات اس میں شامل اداکار خالد عباس ڈار،کنول نصیر،عرفان کھوسٹ،راشد محمود، توقیر ناصر،موسیقار مجاہد حسین، گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،شعبہ ابلاغیات کے استاد ڈاکٹر مہدی حسن،کالم نگار اور ایڈیٹر ارشاد احمد عارف،شاعر امجد اسلام امجد اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کے تاثرات تھے جنہوں نے طارق عزیز کو محب الوطن پاکستانی، اور مختلف شعبہ جات میں ان کی لازوال خدمات پر بھرہور خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام میں طارق عزیز کے شہرہ آفاق پروگرام کے ابتدائی الفاظ " ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے" کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن کی افتتاحی ٹرانسمیشن کی پہلی اناؤنسمنٹ، اور ان کی اداکاری کی صوتی جھلکیاں بھی شامل کی گئیں،ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے کے لئے اس پروگرام کو ریڈیو لاہور نے تیار کیا تھا۔

مزید :

کلچر -