اداکار واسع چوہدری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار واسع چوہدری کی کروناٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ٹیسٹ بارے پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ رب کے شکر گزار ہیں کہ ان کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے تمام فالورز کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔