ہدایت کار ٹائیگر شاہ نے کرونا کو شکست دے دی

ہدایت کار ٹائیگر شاہ نے کرونا کو شکست دے دی

  

لاہور(فلم رپورٹر) ہدائتکار ٹائیگر شاہ نے کرونا کو شکست دے دی،تفصیلات کے مطابق ٹائیگر شاہ جو کہ نامور ہدائتکار جرار رضوی کے چھوٹے بھائی بھی ہیں انہوں نے گذشتہ دنوں کرونا کے وار کی وجہ سے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔گذشتہ روز ان کا کرونا ٹسٹ نیگیٹو آیا جس پر انہو ں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ وہ کرونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ٹائیگر شاہ نے بتایاکہ جب انہیں پتہ چلا کہ انہیں کرونا ہو گیا ہے اور کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں تو انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا اس دوران وہ اپنا علاج بھی کرواتے رہے بیس دن گزرنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے سے کرونا ٹسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا جس پر انہوں نے اپنے رب کا شکر اداکیا۔

مزید :

کلچر -