گائیکی میں آواز کا ردم برقرار رکھنا آرٹ ہے،حنا ملک

گائیکی میں آواز کا ردم برقرار رکھنا آرٹ ہے،حنا ملک

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حنا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر ملکہ ترنم نور جہاں کی گائیکی نے بڑا متاثر کیا۔ مگر میں ان جیسا کبھی نہیں گا سکتی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بھی گاؤں تو لوگ اسے یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی انتہائی مشکل فن ہے اس میں آواز کے ردم کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی کے شعبے میں شب و روز محنت کی ہے اور پھر جا کر موجودہ مقام تک پہنچی ہوں۔ میری گائیکی کا سفر جاری ہے اور ایسی شہرت کی خواہشمند ہوں کہ جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔

۔حنا ملک نے کہا کہ اگر ملکہ ترنم نور جہاں نہ ہوتیں تو ہم جیسی گلوکارائیں بھی شاید اس شعبے میں نظر نہ آتیں،موسیقی کی دنیا میں قدرت نے جو آواز کا جادو ملکہ ترنم نور جہاں کو دیا تھا وہ سب کے دلوں کو چھو لیتا تھا اور اسی وجہ سے گائیکی کا شوق رکھنے والے انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے تھے اور جنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے گائے وہ بھی سپر سٹار ہو گئے۔

مزید :

کلچر -