بجٹ میں کٹوتی سے ایچ ای سی کے کئی منصوبے بند ہونے کا خدشہ

بجٹ میں کٹوتی سے ایچ ای سی کے کئی منصوبے بند ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سفارشات کے باجود ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں بڑی کٹوتی سے ایچ ای سی کی مشکلات بڑھ گئیں، کئی منصوبے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ایچ ای سی حکام نے ریکروٹنگ بجٹ کے لیے 104 بلین کی ڈیمانڈ کی تھی لیکن ملے صرف 64 بلین۔ ڈویلپمنٹ بجٹ کے لیے 42.6 بلین مانگے گئے لیکن دئیے گئے صرف 19 بلین۔اس بڑے پیمانے پر بجٹ کٹوتی سے ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی بے بس ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیسے نہیں ملیں گے تو ریسرچ کہاں سے ہوگی۔ تعلیمی ماہرین نے بھی اس صورتحال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو تعلیمی شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکام کا بھی کہنا ہے کہ اگر بجٹ نہیں ہوگا تو یہ ادارہ صرف ایک نمائشی گھوڑا بن کر رہ جائے گا۔
ایچ ای سی

مزید :

صفحہ اول -