حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

  حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے، ڈاکٹر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل کاوزیراعظم کے خصوصی ہدایت پرڈی آئی خان کادورہ،ڈاکٹرشہباز گل نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈی آئی خان اورمفتی محمودہسپتال کادورہ کرکے ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ بھی لیاگیا۔انہوں نے حکومت خیبرپختونخوا، محکمہ صحت اورہسپتال انتظامیہ کے اقدامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگل نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمہ وقت ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف قوم کے ہیروں ہیں،ان کی خدمات اورقربانیوں کوقوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان فقیدالمثال خدمات پرہم ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے قبل ڈی آئی خان کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی تعداداتنی نہیں تھی لیکن کوروناکے بعدنہ صرف وینٹی کی تعدادمیں بلکہ ہسپتال میں بیڈزکے تعدادمیں بھی اضافہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان میں حالات کنٹرول میں ہے، ڈاکٹرز، نرسرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوجس تعاون کی ضرورت ہوگی حکومت بھرپورتعاون کریگی،ڈاکٹرز،نرسرزاورپیرامیڈیکل سٹاف اپنے آپ کواکیلا نہ سمجھے،حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی سیفٹی اورسیکورٹی کیلئے حکومت بھرپوراقدامات اٹھائیگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل اورموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں، عوام کی جانب سے مکمل حفاظتی تدابیراختیارکرنے پرنہ صرف کیسزمیں کمی واقع ہوسکتی ہے بلکہ کوروناوائرس پرقابون بھی پاسکتے ہیں تاہم عوام سے بھرپور تعاون اورحفاظتی اقدامات کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام ہمارے کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں انکی صحت کی خاطربعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیاہے،امیدکرتے ہیں کہ عوام الناس حکومت کی SOPپربھرپورعمل درآمدکریگی اورپوری قوم ایک ہوکراس وبا کیساتھ مقابلہ کرناہوگا۔اواخرمیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگل نے دن رات خدمات کی انجام دہی پر وزیراعظم کی طرف سے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ بھی اداکیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -