نوشہرہ،اے این پی کے سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک کورونا سے جاں بحق

نوشہرہ،اے این پی کے سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک کورونا سے جاں بحق

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی باز ہار کر اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک کئی دونوں سے کورونا کی تکلیف میں مبتلا تھے اور جب ان کی طبیت خراب ہوگئی تو ان کو اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا گذشتہ روز ان کی طبیت مزید بگڑ گئی تو ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جمعرات کی شام اسلام آباد کے ہسپتال میں کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے مرحوم کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت صوبائی و مرکزی قائدین وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ، گورنرخیبر پختو نخواہ شافرمان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان کا اظہار تعزیت اور مرحوم کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ نوشہرہ کے عوام ایک عوام دوست سیاسی رہنما سے محرم ہوگئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -