پشاور،آل پاکستان پنشنرز کا وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور،آل پاکستان پنشنرز کا وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان پینشنرز خیبرپختونخو ا پشاور کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جبکہ مطاہرین نے بجٹ کو لیکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرے کی قیادت آل پاکستان پینشنرز کے پی کے پشاور کے صدر فدا محمد درانی اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں فدا محمد درانی نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں پینشنرز کو بھی یکسر نظر انداز کیا گیا جسکی مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ پینشنرز بھی انسان ہے اور اسی ملک کے باشندے تاہم انکے مسائل کا اذالہ یہونا چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سات جنوری 2007سے قبل ریٹائرڈ ملازمین کو منظور شدہ بینولنٹ فنڈ گرانٹ کے مطابق مراعات دی جائیں،پینشنرز کے بچوں کو سرکاری ملازمتوں میں قابلیت کے بنیاد پر تیس فیصد کوٹہ دیا جائے،سستے مقامات سکیم کے تحت پینشنرز کو تیس فیصد کوٹہ دینے سمیت پینشنرز کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے من و ون اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -