سخاکوٹ،کورونا وائرس اور ایس او پیز کا پاک آرمی اور انتظامیہ کا فلیگ مارچ

سخاکوٹ،کورونا وائرس اور ایس او پیز کا پاک آرمی اور انتظامیہ کا فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) کرونا وائرس ایس اوپیز پر عمل درامد کیلئے سخاکوٹ اور درگئی کے بازاروں میں پاک ارمی اور ملاکنڈ انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک اور پاک آرمی کے کرنل مجتبی نے بازاروں میں ایس اوپیز پر عمل درامد کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے حساس قرار دئے جانے والے 20اضلاع میں ضلع ملاکنڈ کا نام بھی شامل ہے۔جس پر ضلع انتظامیہ نے ایس اوپیز پر عمل درامد کا جائزہ لینے کیلئے درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک پاک آرمی کے کرنل مجتبی، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ عبدالوہاب نے پاک ارمی کے جوانوں اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر حفاظتی اشیا کا استعمال کریں اور کرونا وائرس کے روک تھام میں حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔