ہنگو،بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن،14 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  ہنگو،بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن،14 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن۔تازہ کاروائیوں میں مجرم اشتہاری سمیت14جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے،جن میں پٹرول وڈیزل بلیک اورمہنگے داموں پر فروخت کرنیوا لے پانچ دوکانداربھی شامل ہے۔گرفتارملزمان سے ایک کلاکوف4پستول3چارجرز140مختلف بور کارتوس '135گرام چرس برامدکرکیقبضہ پولیس کی گئی ہے۔ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزکاسلسلہ جاری رہیگا۔ ڈی پی اوشاہداحمدخان۔تفصیلات کیمطابق ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف جاری خصوصی مہم کیدوران سرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی سٹی'صدر'دوابہ اورٹل پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنزکی کاروائیوں میں قتل کیمقدمہ میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری سمیت 14جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیلیاہے۔زیرحراست ملزمان میں بلیک اورمہنگیداموں پر پٹرول وڈیزل فروخت کرنیوالے پانچ دوکاندار بھی شامل ہے۔جن کیقبضیسے بھاری مقدارمیں پٹرول اورڈیزل بھی برامدکرکیقبضے میں لیلی گئی ہے۔ زیرحراست ملزمان سیمجموعی طورپر135گرام چرس، 1کلاکوف,4پستول'3چارجرز'140مختلف بورکیکارتوس برامدکرکیقبضہ میں لے لئیگئیہیں۔جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئرزویکل ویریفکشن اورکریمینل ریکارڈ ویریفکشن سسٹم کی مددسے 150 مختلف گاڑیوں اور200کیقریب مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈ بھی چیک کیاگیا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی اوشاہداحمدخان کاکہناتھا کہ ڈی ائی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزکاسلسلہ جاری رہے گااور کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -