مردان کے پانچ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع
مردان (بیورورپورٹ)مردان کے پانچ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع ہوگیا ان علاقوں میں پوش علاقہ شیخ ملتون کا سیکٹر اے،یونین کونسل بجلی گھر اورباغ ارم کے بعض علاقے،یونین کونسل دامن کوہ اورمزدور آباد کے بعض علاقوں سمیت کاٹلنگ کا بازار اور تحصیل روڈ کے مخصوص علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں صبح ہی سے قناتیں اورناکے لگاکر آمدورفت روک دی گئی جس کی وجہ سے یہ علاقے سنسنا ن پڑے رہے ان علاقوں میں پولیس کی بھاری تعنیات رہی۔