کاٹلنگ میں کورونا سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہارگئی

کاٹلنگ میں کورونا سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہارگئی

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈی جی ہیلتھ کی ہدایات پر سینئر ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے شہر میں ڈیکسا مائی سین کی دستیابی کے حوالے سے ایم سی پلازہ سمیت مختلف ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز اوردکانات کا دورہ کیا پرائیوٹ پیرامیڈیکس کے صدر یونس خان مہمند،نائب صدر عبدالقدیر اور چیئرمین نورحسین بھی ان کے ہمراہ تھے ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ان انجکشنوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے یا قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر پرائیوٹ پیرامیڈیکس کے صدر یونس خان نے اعلان کیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ کورونا مریضوں کو مفت ڈیکسا مائی سین فراہم کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -