چترال،اے ڈی سی کا مستوج اور ملحقہ بازاروں کا دورہ

چترال،اے ڈی سی کا مستوج اور ملحقہ بازاروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کے آفیسران کا SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بھر پور کاروائی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کا مستوج اور اس کے ملحقہ بازاروں اور پبلک مقامات کا اچانک دورہ۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کے مریضوں کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا اور اس سے بچاؤ کے سلسلے میں عوام کے اندر کوتاہیوں اور لاپرواہیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ دوراں انسپکشن انہوں نے متعدد دکانداروں کو بغیرماسک پہنے کاروباری لین دین میں ملوث پایا اور ان کو سختی سے ہدایت کی کہ ائندہ کے لئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کو سمجھایا کہ ماسک، سنیٹائزر اور گلوز کا استعمال ہر لحاظ سے یقینی بنانا ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مذید خلاف ورزی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔