دیر،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق اے سی کا مختلف علاقوں کا دورہ

دیر،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق اے سی کا مختلف علاقوں کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر پائیں سعادت حسن کے ہدایات کی روشنی میں ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر رحمان نے آج تحصیل کے علاقوں خادگزئی اور باڈوان کا اچانک دورہ کیا اور ہاں پر مختلف بازاروں،مارکیٹس اور پیٹرول پمپس کامعائنہ کیا۔انھوں نے معائنے کے دوران حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی اور ہدایت کی کہ کورونا وباء کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -