ٹانک،ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی کی جانب سے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں میں ماسک اور دستانے تقسیم
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرٹانک جناب محمد کبیر آفریدی نے کورونا ریلیف ٹائیگرزفورس رضاکاروں سے اہم میٹنگ کرکے رضا کاروں میں ماسک دستانے اور سنیٹائزر تقسیم کی، تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی نے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کی، جس میں انھوں نے حکومت کیساتھ تعاون کرنے اور ضلع بھر کے مسائل اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہونے پر خرج تحسین پیش کیا اور انکے کام کا خیر مقدم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی، واضح رہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں نے بینکوں، بازاروں، مارکیٹوں، شاپس، نادرہ آفس، سرکاری دفاتر اور جنرل بس اڈوں میں سماجی فاصلہ، سینیائرز کا استعمال، ماسک پہننا اور مختلف سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرصاحب نے رضاکاروں میں ماسک، سینیٹائزر۔ اور ڈیٹول صابن تقسیم کئیے، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ، بینک منیجرز اور عوام سے درخواست ہے کہ ٹائیگرز فورس رضاکاروں کیساتھ تعاون کریں اور کورونا وباء کے خاتمے میں ہماری مدد کریں تاکہ اس وائرس کا جلد سے جلد قلع قمع ہو سکے۔