تھانہ میں کورونا نے ایک اور جان لے لی

تھانہ میں کورونا نے ایک اور جان لے لی

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ میں کورونا نے ایک اور جان لے لی۔ 70 سالہ نور عالم خان آبائی قبرستان تھانہ میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تھانہ میں بھی آئے روز مسلسل کورونا کی وجہ سے موت واقع ہوجاتی ہے۔ پھر بھی لوگوں کی لاپرواہی اور بے احتیاطی دیدنی ہے۔ کل جمعرات کے دن تھانہ علاقہ میزارہ کے معورف سماجی شخصیت نور عالم خان تقریبا 70سال کی عمر میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے، مرحوم انتخاب عالم، فخر عالم اور سجاد عالم کے والد تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -