حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے،ریحان خٹک

حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے،ریحان خٹک

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے آج بٹ خیلہ کے حدود میں سمارٹ لاک ڈاؤن والے مقامات کا دورہ کیا اور وہاں پر حکومتی احکامات کی عملداری اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔انھوں نے وہاں پر لیویز اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں مذکورہ علاقوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ نے آج سمارٹ سکول سخاکوٹ،مردان انڈسٹریز گھی ملز فقیر آباد سخاکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر صوبائی حکومت کے ایس او پیز کو سختی سے اپنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے کہاکہ کورونا وباء کے پیش نظر مذکورہ مقامات کو تاحکم ثانی کسی بھی سرگرمی کیلئے نہ کھولا جائے بصورت دیگر سرکاری احکامات کی عدم پیروی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس دوران ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر وحیدا للہ کے ہمراہ سخاکوٹ میں کوپر اور بدرگہ کے علاقوں پر کورونا کے مثبت کیسز رونما ہوئے ہیں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -